پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری، 80 دکانداروں کے چالان، 84 گرفتار

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری، 80 دکانداروں کے چالان، 84 گرفتار

لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کے دوران 1364مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر80 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ92,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،113افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر184افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے64افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔