منشیات کیس میں ملوث ملزم کو قید، جرمانہ
لاہور(اپنے نامہ نگار سے )ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 2ماہ قید واور20ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنادیا ہے جبکہ عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 10دن قید کی سز ابھگتنا ہوگی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم زبیر کے قبضہ سے تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے 200گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کردیا تھا۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم کے خلاف مذکورہ بالا سزاء کا حکم جاری کردیا ہے۔