مضر صحت گوشت کی فروخت پردو قصاب گرفتار

فیروز والا (نامہ نگار) محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے راوی پار کے علاقے میں چھاپے مار کر مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے دو قصابوں کو حراست میں لے کر انکے قبضہ سے 3 کلو گوشت قبضہ میں لے کر تلف کرلیا۔ پولیس نے قصابوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔