کسٹمز نے لاکھوں مالیت کے ایل ای ڈی ٹی وی قبضے میںلے لئے

لاہور (خبر نگار) کسٹم انٹیلی جنس نے لاکھوں روپے مالیت کے ایل ای ڈی ٹی وی قبضہ میں لے لئے۔ بتایا گیا سے کہ سپرنٹنڈنٹ ملک یٰسین اور ملک امجد کی نگرانی میں کسٹم انٹیلی جنس نے چھاپہ مار کر سوزوکی پک اپ سے سام سنگ کے32 انچ کے 50 سمگل شدہ ایل ای ڈی برآمد کر کے قبضہ میں لے لئے۔