ایف آئی اے نے 2 انسانی سمگلر گرفتار کرلئے

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے ایران، ترکی کے راستے پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر یونان اوریورپ پہنچانے والے2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے احکامات پر خالد علی کو کوٹلی ٹاون تحصیل پسرور اور بابر سجاد کو حاجرہ کلاں تحصیل سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا۔ علاوہازیں ایف آئی اے نے کھاریاں کینٹ میں چھاپہ مار کر انسانی سمگلر راجہ حفیظ کو گرفتار کر کے دو پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرلئے۔