یوم حضرت علیؓ پر 1055 اضافی ٹریفک وارڈن تعینات کئے جائینگے: طیب حفیظ چیمہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک وارڈنز کے دربار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر ایس پیز کی نگرانی میں اضافی1055ٹریفک افسران اور وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ٹریفک وارڈنز شدید گرم موسمی حالات کی پرواہ کیئے بغیر بھرپور محنت ،لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی نبھائیںرمضان المبارک کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنے پر ہر ہفتے ایک وارڈنز کو10ہزار روپے نقد انعام دیئے جا رہے ہیں۔وارڈنز شہریوں سے شائستہ رویہ اور پہلے سلام پھر کلام کے اصولوں کو اپنائیں،سٹی ٹریفک پولیس کا مقصد شہر کی ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے ،مشکوک گاڑیوں اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیںتاکہ سٹی ٹریفک پولیس اور عوام میں دوستی کے رشتہ کومضبوط کیا جا سکے۔انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لوئر مال کے ٹریفک وارڈن آصف کو10ہزار روپے نقد انعام دیا۔دربار کے اختتام پر اٹلس ہنڈا کے تعاون سے 300سے زائدوارڈنز کیلئے سپیشل افطار ی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ایس پی سٹی ،ایس پی صدر،ایس پی ہیڈ کواٹرز،اٹلس ہنڈا کے مینجر تسلیم شجاع اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنزرمضان المبارک میں افطاری کے اوقات میں سڑکوں پرانتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں سے نرمی سے پیش آئیں۔