توہین رسالت کے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں توہین رسالت کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔ ملزم جعفر جتوئی کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔ملزم کے خلاف توہین انبیاء کے الزام میں تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ نمبر923/15بجرم 298-A,295-A-295-Cدرج کررکھا ہے ۔ملزم جعفر جتوئی کی طرف سے دائر 265-Kکے تحت بریت کی درخواست خارج ہو چکی ہے۔ فاضل عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر تے ہوئے سماعت آئیندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔