ون ویلنگ پر گرفتار3 نوجوان ضمانت پر رہا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 3 نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان میں ناصر، اویس، اسلم شامل ہیں ان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ فاضل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں منظو رکرتے ہوئے انہیں تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔