پٹرولنگ افسر روڈ یوزرز سے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں: مسرور عالم کلاچی
لاہور (سٹاف رپورٹر)روزہ صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے پٹرولنگ افسران افطاری کے اوقات میں روڈ یوزرز کے سات ز ذیادہ نرمی اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں ان خیالات کا اظہار۔ سیکٹر کمانڈر ، ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے بیٹ 12 مراکہ، لاہور میں افطار پروگرام اور روڈ یوزرز میں افطار پیکٹ تقسیم کیے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ، ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے افسران کو ہدایات دیں کہ وہ روڈ پرکسی کی گاڑی خراب ہونے یا کوئی دیگر مشکل پیش آنے کی صورت میں فوری مدد کو پہنچیں، ہیلپ لائن 130 پر مددکی درخواست پر کال کرنے والے کے پاس فوری پہنچیں۔