عدالت نے 2 بچے باپ کی تحویل سے لے کر درخواست گزار ماں کے حوالے کردئیے
لاہور(اپنے نامہ نگار سے )سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر2 بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماںکے حوالے کر دیا ۔عدالت میں رشیدہ بی بی نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہرنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ سائلہ کوبچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماںکے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بچوں کوعدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔