لاہور ہائیکورٹ نے ٹریڈ مارکس آرڈیننس کے تحت دار رقم کو سرٹیفکیشن آف رجسٹریشن جاری کردیا

لاہور (پ ر) لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس فرخ عرفان خان کی ہدایت پر ٹریڈ مارک رجسٹری کراچی نے گزشتہ دنوں دارارقم سکولز کے ٹریڈ مارک اور لوگو کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے معروف اسلامی انسٹی ٹیوٹ دارارقم سکولز کے نام اور ٹریڈ مارک کے حوالے سے عدالتی تنازعہ گزشتہ دس سالوں سے ملک کی زیریں اور اعلیٰ عدلیہ میں زیر بحث تھا۔ لاہورہائی کی ایڈوائس پر ٹریڈ مارک رجسٹری کراچی نے اشتیاق احمد گوندل، پروفیسر عرفان احمد، ڈاکٹر مدثر احمد، میاں اظہار الحق اور بشیر احمد کے نام ٹریڈ مارکس آرڈیننس سیکشن 33(4) کے تحت سرٹیفکیٹ آف رجسٹریشن جاری کردیا ہے۔