چونیاں: بیروزگاری سے تنگ نوجوان نے فائرنگ کر کے ماں اور بیوی کو قتل کر دیا
چونیاں+قصور (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) رکھ چونیاں جھوک میں بے روزگاری کے ستائے نوجوان نے ماں اور بیوی کو صبح سویرے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عاشق بھٹی کی شادی صغراں بی بی سے ہوئی جس کے بطن سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، عاشق بے روز گاری کی وجہ سے پریشان تھا اور آئے روز گھر میں ماں اور بیوی سے لڑائی جھگڑا کرتا تھا گذشتہ روز صبح اس نے والدہ سے جیب خرچ مانگا جس پر ماں بیٹے میں تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم عاشق بھٹی نے پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنی ماں نوراں بی بی اور بیوی صغراں بی بی کو روزہ کی حالت میں قتل کر دیا اور فرار ہو گیا انچارج تھانہ انسپکٹر مظفر اکرم نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔