مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
لاہور+ رائیونڈ (نامہ نگاران) مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ چوہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار دی جس سے ماں ہلاک جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ کے قریب موٹرسائیکل پر 60 سالہ خاتون زرینہ بی بی اور اس کا بیٹا 30 سالہ یاسین جا رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں زرینہ بی بی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ یاسین زخمی ہو گیا جس کوطبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے زرینہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیتش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء مانگاروڈ رائیونڈ پرآٹو رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکرلگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا رکشہ ڈرائیور فرار ہوگیا ، مانگاروڈ بالمقابل شیل پٹرول پمپ محمدعاشق کسی کام کے سلسلہ میں ی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا نامعلوم رکشہ نے ٹکر ماردی ،راہگیروں نے زخمی کو فوری ہسپتال پہنچایا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق لواحقین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے، یادرہے کہ مانگاروڈ ،سندر روڈ،لاہور روڈ پر چلنے والے رکشا ڈرائیور بہت ہی کم عمر اور ناتجربہ کار ہیںجن کی وجہ سے روزانہ حادثات ہوتے ہیں۔