مرغیوں سے بھرا منی ٹرک الٹنے سے ڈرائیور ہلاک، 2 کزن زخمی
لاہور (نامہ نگار) مسلم ٹائون موڑ پر عرفان نامی شخص منی ٹرک میں مرغیاں لے کر جا رہا تھا کہ اچانک ٹرک کا دروازہ کھل گیا اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا ۔ جس سے ڈارئیور عرفان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے دو کزن افضال اور بلال شدید زخمی ہوگئے ۔ ایک سو سے زائد مرغیاں بھی مرگئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا ۔