پولیس افسرکا تقرر و تبادلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور غلام مبشر میکن نے سب انسپکٹر ارشاد خان کو انچارج انویسٹی گیشن موچی گیٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر ارشاد خان کو تھانہ اقبال ٹائون سے تبدیل کرکے انچارج تھانہ موچی گیٹ تعینات کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ارشاد خان نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔