پیٹی بند بھائیوں کی ملی بھگت سے پولیس اہلکار گرفتار نہیں ہوئے: ہائیکورٹ

پیٹی بند بھائیوں کی ملی بھگت سے پولیس اہلکار گرفتار نہیں ہوئے: ہائیکورٹ

 لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اکثر مقدمات میں پیٹی بند بھائیوں کی ملی بھگت سے ملزم پولیس اہلکار گرفتار نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انصاف کی فراہمی میںعدالتوں کو رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فاضل عدالت نے یہ ریمارکس اغواءبرائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران دیئے۔ فاضل عدالت نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزم اے ایس آئی کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات صادر کر دئیے۔