موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

 موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور (نامہ نگار) گڑھی شاہو انویسٹی گیشن پولیس نے عثمان سعید عرف چھوٹو موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان سے 16 موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن محمد ریاض و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے عثمان سعید عرث چھوٹو موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ عثمان سعید کو 3 ساتتھیوں زمان عرف سونو‘ رمضان اور جنید عرف جیدو کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی 16 موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ سی سی پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ڈی ایس پی عبداللہ جان اور ان کی ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔