مزنگ: کار نے 27 سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا

مزنگ: کار نے 27 سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ مزنگ کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 27سالہ نوجوان کو ٹائروں تلے کچل دیا کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے جبکہ کار سوار کی اور متوفی کے ورثاءکی تلاش شروع کر دی گئی ہے پولیس کے مطابق نوجوان نے ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی ہے جبکہ اس کا قد 5فٹ 7انچ کے قریب ہے۔