لڑکی سمیت 2 افراد کا اقدام خودکشی

لڑکی سمیت 2 افراد کا اقدام خودکشی

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف وجوہات پر خودکشی کی کوشش میں لڑکی سمیت دو افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ بھوپال نگر میں عبدالحمید کی جواں سالہ بیٹی ارم نے موبائل رکھنے سے منع کرنے پر خودکشی کی کوشش میں زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ ریواز گارڈن میں اسد نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کی کوشش میں زہریلی گولیاں کھا لیں۔