ساہیوال: سکول سے لاپتہ 2 طالبات لاہور سے بازیاب، 2 ملزم گرفتار

ساہیوال: سکول سے لاپتہ 2 طالبات  لاہور سے بازیاب، 2 ملزم گرفتار

ساہیوال (نامہ نگار) ساہیوال کے پائلٹ سکول سے لاپتہ ہونے والی دو طالبات کو پولیس نے بازیاب کرکے واردات میں ملوث دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال سید خرم علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کرن اور شازمین 21 اکتوبر کو گھر سے سکول پڑھنے گئی تھیں، واپس نہ آئیں جس پر ورثاء نے سکول کے سامنے احتجا ج بھی کیا۔ اس خبر کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لیا تھا۔ اُنہوںنے بتایا ان لڑکیوں کی برآمد گی کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن رفعت حیدر کی زیر نگرانی افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دونو ں لڑکیوں کو اقبال ٹائون لاہور سے برآمد کر کے اس واردات میں ملوث دو لڑکوں آصف اور زوہیب کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او نے بتایا ان لڑکیوں کے قبضہ سے 4موبائل فون اور 20/25 سمیں بھی برآمد کی گئیں۔ ان دونوں لڑکیوں نے اس موقع پر بتایا کہ اُنہیں کسی نے اغواء نہ کیا بلکہ وہ خود سکول کی دیوار پھلانگ کر لاہور گئی تھیں۔