پنجاب کانسٹیبلری اور اکاؤنٹس دفتر کے افسران و ملازمین کا خوردبرد‘ 17 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی
ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب کانسٹیبلری اور اکاؤنٹس دفترملتان کے افسران وملازمین کی خردبرد کے مقدمہ میں ملوث 17 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔یادرہے کہ پنجاب کانسٹیبلری ملتان اوراکاؤنٹس دفترملتان کے افسران وملازمین کی ملی بھگت سے جعل دستخطوں وبلوں کے ذریعے تنخواہیں اوررقوم نکلوانے کی انکوائری کے بعد اینٹی کرپشن ملتان میں مقدمہ درج کیاگیاتھا جس میں مختلف اوقات میں 17 ملزموں کی جانب سے درخواست ضمانت دائرکی گئی جن کویکجاکرنے کے بعد آج سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں سماعت ہو گی۔