کشمور: تیز ہوا چلنے کے باعث 20 سے زائد گھروں میں آگ لگ گئی، قیمتی سامان جل گیا
کشمور (آن لائن) کشمور کے قریب گائوں جمال الدین کھوسہ میں تیز ہوا چلنے کے باعث آر ڈی 82 پل کے علاقے میں گھروں کو اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد گھر جل کر مکمل راکھ ہوگئے۔ دو گائیں اور دو بھینسیں بھی زندہ جل گئیں جبکہ گھر میں رکھا سینکڑوں من اناج، برقی آلات اور جمع پونجی سمیت 5 بچیوں کا جہیز بھی جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگیا۔