ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضری پر 2انسپکٹرز، 27وارڈنز کوشوکاز نوٹس

ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضری پر 2انسپکٹرز، 27وارڈنز کوشوکاز نوٹس

لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک لاہور سہیل چودہری نے ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضر ہونے اور ناقص کنٹرول پر دو انسپکٹروں کو شوکاز نوٹس جبکہ 27ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹسز اور مختلف محکمانہ سزائیں دی ہےں۔ تفصےلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چودہری نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز مختلف ٹریفک سیکٹرز کا وزٹ کیا۔ ٹریفک سیکٹر شادمان کی چیکنگ کے دوران جیل روڈ اور ایگزامینشن سنٹر لارنس روڈ پر مناسب ڈیوٹی نہ ہونے پر انسپکٹر ناصر اقبال جبکہ ٹریفک سیکٹر مغلپورہ کی چیکنگ کے دوران ٹریفک وارڈنز پر ناقص کنٹرول پر انسپکٹر طارق کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ علاوہ ازےں مختلف پوائنٹس سے غیر حاضر ہونے پر27ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹسز اور ڈرل سمےت مختلف محکمانہ سزائیں دی گئیں۔ سی ٹی او نے کہا ہے کہ ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضری اور فرائض میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے وارڈنز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔