ڈائریکٹر ایف آئی اے نے 2 افسر تبدیل کر دیئے

لاہور (خبر نگار) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے ایس ایچ او تھانہ انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل انسپکٹر آصف حنیف جوئیہ کو تبدیل کر کے ایف آئی اے امیگریشن لاہور ائرپورٹ تعینات کر دیا ہے جبکہ انسپکٹر رانا شوا کو ایس ایچ او تھانہ انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تعینات کیا گیا ہے۔