ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالا پولیس ہیڈکانسٹیبل نکلا

ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالا پولیس ہیڈکانسٹیبل نکلا

لاہور (نامہ نگار + سٹاف رپورٹر) بادامی باغ کے علاقہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ٹرک کی ٹکر لگنے سے ہلاک ہونے والا شخص تھانہ لوئر مال میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد تھا۔ متوفی 5بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور ساجد حسین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔