نو سر بازوں نے 5افراد کو لوٹ لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت نوسربازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر5 افراد کو لوٹ لیا پولیس روز بروز نو سربازی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ مدینہ کالونی کے رہائشی یاسر اور عباس کو نامعلوم نوسر باز نشہ آور چیز کھلا کر شالیمار باغ کے اندر چھوڑ کر ان کی جیب سے ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ لاری اڈا کے علاقہ میں نعم اور مبارک کو نامعلوم نوسر بازوں نے لوٹ لیا جبکہ شیراکوٹ کے علاقہ میں ناصر محمود بھٹی کو نامعلوم شخص نشہ آور شربت پلا کر لوٹ کر لے گئے۔