نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر کے نعش نالہ ڈیک میں پھینک دی

نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر کے نعش نالہ ڈیک میں پھینک دی

فیروزوالہ (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے 22سالہ اجنبی نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اسکی نعش نالہ ڈیک میں پھنک دی۔ فرار ہو گئے ۔فیکڑی ایریا پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر فوری کاروائی کے بعد ہسپتال بھیج دی۔ پولیس نے اس نوجوان کو نشئی قرار دے کر اپنی جان چھڑائی۔ اجنبی نوجوان نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ تاہم شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد نوجوان کی ہلاکت کا پتہ چلے گا۔