مقامی صحافی پر پولیس تشدد کیخلاف احتجاج

لاہور (اپنے نامہ نگار) لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر صحافی رانا خیام پر ہونے والی پولیس گردی کےخلاف صحافتی تنظیموں نے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کےخلاف سخت قانونی و محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف پولیس نے اندراج مقدمہ کی درخواست کے باوجود تا حال ملزمان پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے افسران کے رویہ سے لگتا ہے کہ وہ چوکی انچارج گلدشت ٹاﺅن سب انسپکٹر اسدعباس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری، سیکرٹری شہباز میاں، نائب صدر جاویدفاروقی، فنانس سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری مس فرزانہ، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم نائب صدر عامرسہیل، لاہور کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر ثقلین جاوید، سیکرٹری عابد خان، نائب صدر رضوان، فنانس سیکرٹری رجب علی اور سیکرٹری اطلاعات نے پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔