فیروزوالہ : چور لاکھوں کے مویشی، نقدی اور دیگر سامان لے گئے

فیروزوالہ (نامہ نگار) کال خطائی ایریا اور کوٹ عبدالمالک میں چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت قیمتی سامان اور جانوروں سے محروم ہو گئے۔ اعوان مسلم میں نامعلوم چوروں نے رمضان علی کے گھر میں گھس کر چار لاکھ روپے مالیت کے قیمتی جانور چوری کر لئے۔ جبکہ رحمت کے کارخانہ میںمسلح افراد نے گھس کر لاکھوں روپے مالیت کا قیتمی سامان چوری کر لیا فرار ہو گئے، جی ٹی روڈ بنگلہ پلی کے قریب نذیراحمد کے موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ شاہدرہ میں سوزوکی وین چوری ہو گئی۔