عدالتی خبریں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ وقائع نگار خصوصی) بنکنگ کورٹ نے گلشن پولی پیک کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ٭ دھوکہ دیکر زبردستی نکاح کرکے آبروریزی کرنیکے الزام میں دائر خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او شاد باغ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ٭ بھٹہ مالک کی غیر قانونی نتحویل سے برآمد ہونے والے چھ خواتین اور چار بچوں سمیت 17 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے اور بھٹہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم ۔ ٭ غازی علم دین شہید اور بھگت سنگھ کیس ری اوپن کرنے کی درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش۔٭ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کا سخت نوٹس، سی پی او لاہور کو آج عدالت میں حاضر ہوکر وضاحت پیش کرنے کا حکم ۔٭ بغیر لائسنس میڈیکل سٹور کھولنے پر 2 افراد کو جیل بھجوانے کا حکم ۔٭ بل ادا کرنے کے باوجود گھریلو کنکشن منقطع کرنے پر ایم ڈی سوئی گیس ناردرن اور بلنگ افسر کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری ۔٭ صارف عدالت نے حکم عدولی پر 2 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔٭ بنک آف پنجاب میں اربوں روپے کی مالی بدعنوانی کے الزام میں ہمیش خان، شیخ محمد افضل، شیخ محمد منیر اور صنعتکار سیٹھ نثار احمد وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی ۔٭ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل حج میجر ریٹائرڈ راﺅ شکیل احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کرکے اسے جیل بھجوانے کی ہدایت ۔ ٭کار چوری کے 2 ملزمان اور خاتون کے اغواءمیں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔