رجسٹرار ہائیکوٹ کی آئی جی پنجاب کو زین غفار کے قاتل24 گھنٹے میں پکڑنے کی ہدایت

لاہور (نامہ نگار خصوصی) رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سردار احمدنعیم نے آئی جی پنجاب کو زین غفار ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو 24گھنٹوں میں گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر وکیل کو چند روز پہلے ڈیفینس ہاﺅسنگ اتھارٹی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ وقوع کے روز سے رجسٹرار ہائی کورٹ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تفشیش سے متعلق رپورٹ حاصل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے فون پر مقتول کی فیملی سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دھائی کروائی کے قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔