دو سول ججز، جوڈیشل مجسٹریٹس کے باہمی تبادلے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کی درخواست پر دو سول ججز/جوڈیشل مجسٹریٹس کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ساجدہ احمد کو سوہاوہ اور محمد عرفان بسا کو جہلم تبدیل کیا گیا ہے۔