حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر لاہور ہائیکورٹ اور ایوان عدل میں تقریبات

لاہور (اپنے نامہ نگار) داماد رسول اور چوتھے خلیفہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم پیدائش کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ اور ایوان عدل میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں اور کیک کاٹے گئے۔ نبی کریم حضرت محمد کے داماد اور شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم پیدائش 13الرجب المرجب 1434ہجری کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔