تجارتی مراعات کا فائدہ پاکستانی صنعتکاروں کو ہو رہا ہے: بھارتی ہائی کمیشن

لاہور(این این آئی) بھارتی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ پاک بھارت تجارتی مراعات سے پاکستانی صنعت کاروں کو فائدہ پاکستان کو پہنچ رہا ہے جس کے باعث دوطرفہ تجارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ سال پاک بھارت دوطرفہ تجارت 21فیصد اضافے سے 2 ارب 40کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،بھارتی وزارت تجارت کے مطابق اپریل 2012 سے مارچ 2013 کے دوران پاک بھارت تجارت میں 41کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، اس دوران بھارت کے لئے پاکستان کی برامدات میں 28فیصد اور پاکستان کے لئے بھارت کی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔ توقع ہے کہ آئندہ دو سال میں پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 6 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔