اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 8ٹیمیں تشکیل

لاہور (خبر نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ایف آئی اے لاہور ساجد اکرم نے اشتہاری ملزمان اور انسانی سمگلروں کی گرفتاری کیلئے 8ٹیمیں تشکیل دے کہ انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر مطلوبہ نتائج کے حصول کا ٹاسک سونپ دیا۔ ہر مہم میں 3 سے 4 افسران اور ماتحت عملہ شامل ہے۔ یہ مہم ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سعود احمد مرزا کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔