مارجرین کی زیادہ مقدار شامل کرنے پر مکھن فیکٹری کو 10 لاکھ روپے جرمانہ
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل کی سفارش پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے معروف مکھن بنانے والی کمپنی کو 10 لاکھ جرمانہ کر دیا۔ مکھن میں مارجرین کی بڑی مقدار شامل ہونے اور لیبل پر واضح ہدایات اور وارننگ درج نا ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔ کو سیل کر دیاگیا۔ ملتان روڈ پر رائل فوڈزکو ملازمین کے نامکمل میڈیکلز ،پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی،احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 25ہزا روپے جرمانہ ،گرین ٹائون میں واقع سحل فروزن فوڈ کو غیر معیاری کیچپ بیچنے، صفائی کے ناقص حالا ت اور آٹے کو سٹور کرنے کے نامناسب انتظامات پر 15ہزار روپے جرمانہ،نیو انارکلی میں عنایت موتی چور اورجالندھر موتی چورشاپ کو8،8ہزا رروپے جرمانہ جبکہ بادامی باغ میں اتفاق بیکری کو 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔