جوڈیشل افسروں کو او ایس ڈی بنانے سے متعلق کیس جسٹس سید کاظم رضا نے سماعت سے معذرت کر لی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید کاظم رضا شمسی نے جوڈیشل افسروں کو او ایس ڈی بنانے اور ان کی سینیارٹی کو نظر انداز کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔