ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 12شدید زخمی
لاہور ؍ فیروز والہ (نامہ نگاران) شہر میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں2 افراد ہلاک جبکہ2 خواتین سمیت 12افراد زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار نے نامعلوم شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئی گرین ٹائون کے علاقہ میں تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا جس سے رکشہ ڈرائویر امجد اور دو خواتین شکیلہ، افشاں شدید زخمی ہو گئیں جبکہ لیاقت آباد کے علاقہ میں کار اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ برکت ٹائون نہر کے قریب ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے باعث رکشہ ڈرائیور ہلاک اور تین مسافر زخمی ہو گئے راوی پل کے قریب موٹرسائیکل رکشہ اٹھنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔