43 ہزار لٹر ناقص دودھ تلف‘ متعدد فوڈ پوائنٹس‘ فیکٹریاں سیل‘ کئی کو جرمانے
لاہور(کامرس رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی سر براہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں دودھ لے کر داخل ہونے والی 370گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 333میں دودھ ٹھیک پاپا گیاجبکہ 37ٹیسٹ میں ناکام رہیں ۔ مجموعی طور پر 43 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا اور 8955 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ لاہور میں 1170 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا گوجرانوالہ میں 5455 لیٹر، فیصل آباد میں 560 لیٹرناقص دودھ موقع پر ضائع کیا گیا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی میں 590 لیٹر اور ملتان میں 630 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ رحمت بیکر زاورمحمد اشرف بیکرز کوفوڈ لائسنس موجود نہ ہونے پر سربمہر‘ احمد بیکری سیل جبکہ سلیم جمیل بیکرز کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اتفاق فوڈ (نمکو پروڈکشن یونٹ) کو 10 ہزار روپے جرمانہ‘ حشمت فوڈ کو 4 ہزار روپے جرمانہ‘ اجالہ ملک شاپ اور اچھاپہلوان ملک شاپ کو بالترتیب 3‘ 3 ہزار روپے جرمانہ‘ رضوان بیکرز کو 3 ہزار روپے جرمانہ‘رانا شفیق ملک شاپ کو 1500 روپے جرمانہ کیا گیا۔