نمازجمعہ کے موقع پر لاہور میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے: حیدر اشرف
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشر ف نے کہا ہے کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کے 10ہزار سے زائد اہلکاروں ،8ایس پیز ،35ڈ ی ایس پیز اور 84ایس ایچ اوز نے فرائض سر انجام دیئے۔ڈولفن فورس اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار سارا دن شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے رہے ۔اہلکاروں نے جمعتہ المبارک کی نماز کے دوران نمازیوںکی تین سطحی چیکنگ اور واک تھرو گیٹس ،میٹل ڈیٹکٹر ز،بیرئیرز اور خار داروں تاروں کا استعمال کیا۔لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔