ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت آج ہوگی‘ مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت آج ہوگی۔گزشتہ سماعت پر دو گواہوں کے بیانات قلمبندکرکے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 25 فروری کیلئے ملتوی کر دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان فاروق‘ ذیشان اور طوبیٰ نے ماڈلنگ کی شوقین لڑکی عبیرہ کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کے بعد قتل کرکے اس کی نعش سوٹ کیس میں بند کرکے سیالکوٹ کی بس میں بکنگ کیلئے بس سٹینڈ پر لے گئے جہاں وہ پکڑے گئے۔