ایف آئی اے نے 7 انسانی سمگلروں اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے 7 بدنام انسانی سمگلروں اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کی ہدایات پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور حافظ آباد سے ذوالفقار، گوجرانوالہ سے محمد صدیق، حافظ آباد سے ریاست علی اور گوجرانوالہ سے محمد ریاض کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سیالکوٹ سے لینڈ روٹ ایجنٹ شکیل احمد گوجرانوالہ سے اکبر علی اور گجرات سے مرزا محمد امین کو گرفتار کیا گیا۔