ملزموں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالا کانسٹیبل سپرد خاک ، جنازے میں اعلیٰ پولیس افسروں کی شرکت
لاہور(سٹاف رپورٹر) گرین ٹاون کے علاقہ میں گذشتہ روز ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل محمد یونس کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا، سی سی پی اولاہور امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، قائم مقام ڈی آئی جی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیم، ایس پی سی آئی اے عمر ورک اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید و دیگر افسران اور اہلکار بھی شامل تھے شہید کانسٹیبل محمد یونس انوسٹی گیشن گرین ٹائون میں تعینات تھا۔ جو ایک مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں ریڈ کے لئے باگڑیاں گرین ٹائون گیا جہاں ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے شہید کر دیا۔