ٹریفک وارڈنز نے 3 گمشدہ بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ مال روڈ اور راوی روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈنز نے2گونگے بہرے طالبعلم بچوں اور ایک گمشدہ بچے کو انکے والدین کے سپردکر دیا دوران ڈیوٹی فرض شناسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر5 ٹریفک وارڈنز کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلا رہی ہے سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر مال ون میں تعینات وارڈنزرمضان،یاسر،عرفان اورجاوید شفیع کو دوران ڈیوٹی ظفر علی روڈ پر2گونگے بہرے بچے جو سکول یونیفارم میں تھے ،جنہیں انکے سکول پہنچایا اور انکے والدین کو اطلاع کر دی ۔