12 سالہ بچے سمیت 3 افراد کی نعشیں برآمد، ایک کی شناخت ہو گئی
لاہور (سٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دی۔ ہلاک ہونیوالوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی جبکہ دوسرے کی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں معلوم ہواہے کہ تھانہ داتا دربار کے علاقہ میں 50 سالہ اور تھانہ شاد باغ کے علاقہ میں 65 سالہ شخص کی نعش کی موجودگی پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ داتا دربار کے علاقہ سے ملنے والی نعش کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی۔ درین اثناء تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں دریائے راوی کے کنارے سے 12 سالہ بچے کی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دی جبکہ شناخت کیلئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ سے موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی متوفی کی نشاندہی کیلئے کوششیں جاری ہیں اس حوالے سے اہل علاقہ نے معلومات لی جا رہی ہیں۔