ریلوے پھاٹکوں سے غیر حاضر محکمہ شہری دفاع کے 3 اہلکار نوکری سے فارغ
فیروز والہ (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے پاکستان ریلویز کے ان سینڈ پھاٹکوں کا معائنہ کیا تو وہاں ڈیوٹی پر مامور کئے جانے والے تین محکمہ شہری دفاع کے رضا کار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جن میں سجاد شاہ، محمد شیراز اور محمد علی شامل ہیں۔