عالمی معیار کے 25منزلہ ٹوئن ٹاور کی تعمیر جلد شروع کر رہے ہیں: زاہد اختر
لاہور (خصوصی نامہ نگار )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ لاہور میں بین الاقوامی معیار کے 25منزلہ ٹوئن ٹاور کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کیا جا رہا ہے ۔جیل روڈ پر واقع 20کنال اراضی پر یہ عمارت تین ارب 81کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی ۔ایل ڈی اے نے اس مقصد کے لئے کنٹریکٹرز کی پری کو الی فکیشن کا عمل مکمل کر لیا ۔ سات ارب روپے کی لاگت سے اپر مال سے ہربنس پورہ تک لاہور کینال روڈ کا توسیعی منصوبہ اس وقت آخری مراحل میں ہے۔گورومانگٹ ریلوے کراسنگ پر انڈر پاس کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون کے مطالعاتی دورے پر آنے والے سول سروسز اکیڈمی کے 45ویں کامن کے 16زیر تربیت افسران کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کی ذمہ داریوں اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔