فیروز والہ: مویشی چوری کے شبہ میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی چک 44 (کالا شاہ کاکو) میں مویشی چوری کرنے کے شبہ میں جھگڑا اکرام عرف کامی نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے 35 سالہ نوجوان افتخار احمد کو ہلاک کر دیا فرار ہو گئے فیروز والہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی واضح رہے کہ دونوں فریقوں میں ایک سال سے جھگڑا چل رہا تھا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے مقتول کے ورثاء نے واقعہ پر شدد احتجاج کیا ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔