ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 7شدید زخمی
فیروز والہ +کاہنہ(نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ایک مزدہ ٹرک جوکہ کاہنہ سے رائیونڈکی طرف شٹرنگ کا سامان لے کر جا رہا تھا کہ جب وہ چیتوںوالی حویلی کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے نہر میں جا گرا جس سے وہاں پر نہر کنارے مچھلیاں پکرتے ہوئے تین بچے اس کی زد میں آگئے جس سے ایک تین سالہ بچہ ابوبکر موقع پر جاں بحق ہو گیا اور دو بچے عرفان،اشرف اور ٹرک پر بیٹھا مزدور علی رضا شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اور دوسرے حادثے میں کاہنہ فیروز پور روڈ پر 60سالہ محمد حسین سٹرک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ کوٹ پنڈی داس ریلوے پھاٹک کے قریب 35 سالہ شخص نامعلوم ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ لاہور سے شیخوپورہ کی طرف جانے والی ٹریک کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ شاہدرہ کے قریب موٹرسائیکل پھسل جانے کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے لاہور روڈ پر موٹرسائیکل سوار گرنے سے زخمی ہو گئے رفیق عظمیٰ بی بی اس کا رشتہ دار شامل ہیں۔