لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 10 افراد شدید زخمی
لاہور + فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) تھانہ اقبال تاون کے علاقہ میں کیبل کے جھگڑے پر فائرنگ سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔ 2کی حالت نازک بتائی گئی تھانہ اقبال ٹاون کے علاقہ نیلم بلاک میں مقصود ،خاور وغیرہ نے فائرنگ کرکے گلریز ،محسن وغیرہ کو شدید زخمی کر دیا۔جھگڑے پر علی رضا اور اس کے ساتھیوں نے ظفر کو زخمی کر دیا گھریلو جھگڑے پر بوٹا اور اس کے ساتھیوں نے سونیا بی بی اور آسیہ کو زخمی کر دیا بشیر کے ساتھیوں نے بلال کے ساتھی سمیت زخمی کر دیا۔